ڈی سی کی جانب سے رمضان بازاروں میں اشیاء کی فراہمی و فروخت تسلی بخش قرار

ڈی سی کی جانب سے رمضان بازاروں میں اشیاء کی فراہمی و فروخت تسلی بخش قرار

  

لاہور(نیوزرپورٹر) رمضان بازاروں میں اشیاء کی فراہمی اور مقررہ قیمتوں میں فروخت کا عمل تسلی بخش ہے امید ہے کہ اسی طرح سے پورے رمضان المبارک عوام کو ریلیف ملے گا ان خیالات کا اظہار ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کیا انہوں نے کہا کہ میں روز انہ کی بنیاد پر رمضان بازاروں کا دورہ کرتی ہوں اور وہاں پر اشیاء کی کوالٹی کاجائزہ لے رہی ہوں اور اس حوالے سے انتظامیہ کی کارکردگی تسلی بخش ہے میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینا ہے اور اس کے لئے ہم اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں تھوڑی بہت غلطیاں ہوجاتی ہیں جو وقت کے ساتھ درست ہوجائے گی انہوں نے کہا کہ ہم نے رمضان بازاروں میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے بھرپور اقدامات کئے ہیں۔

اور کسی دکاندار کو اس کی مرضی کے مطابق کوئی چیز فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی اور اس کیلئے ہم نے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جو ہر رمضان بازاروں میں تعینات ہے اور وہ عوام کی شکایات کا ازالہ کرے گی۔

اب تک عوام نے اس حوالے سے بہت اچھا رسپانس دیا ہے اور یہ ہی ہماری کامیابی ہے انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز پر بھی ہم نے اشیاء کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے ہیں اور اس حوالے سے بھی عوام کو جو شکایات ہیں وہ جلد دور ہوجائیں گی امید ہے کہ پورے رمضان شریف عوام کے لئے ہم نے جو اقدامات کئے ہیں اس سے وہ بھرپور فائدہ اٹھائیں گے اور حکومت بھی اس حوالے سے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی کیونکہ ہمارا مقصد تو عوام کو بھرپور ریلیف دینا ہے جس کے لئے ہم ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -