برطانوی اوپن یونیورسٹی کے ساتھ مل کر جوائنٹ ڈگری پروگرام شروع کریں گے،ڈاکٹر ضیاء
لاہور(پ ر)برطانوی اوپن یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف لندن کے ساتھ مل کر جوائنٹ ڈگری پروگرام شروع کرنے کے لئے بات چیت جاری ہے تاکہ عصر حاضر اور مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق معیاری تعلیمی پروگرام متعارف کی جاسکے ٗ امتحانی نظام پر نظر ثانی ہورہی ہے ٗٹیوٹرز کے تعلیمی معیار اور اہلیت کو بھی تبدیل کیا جارہا ہے۔ٗ فیکلٹی ممبرز کی پروفیشنل ڈیولپمنٹ کے لئے ایک جامع تربیتی پروگرام تشکیل دے رہے ہیں۔
ورک لوڈ کے حساب سے فیکلٹی ہائرنگ ہوگی اور سلیکشن خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر قواعد و ضوابط کے تحت ہوگی۔
کسی کی حق تلفی نہیں ہوگی۔
نئی پوسٹیں حسب ضرورت تخلیق کی جائیں گی ٗ فیکلٹی ممبرز کی تربیت پر رقم خرچ کرنا ایک بہترین انوسٹمنٹ ہے " ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی حلف برداری تقریب سے خطاب میں کیا۔
ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کہا کہ ایسوسی ایشن کے صدر کی جانب سے جو مطالبات پیش ہوئیں اُن میں سے زیادہ تر پہلے سے ہی ہمارے ایجنڈا پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں ملازمین اور فیکلٹی ممبرز کی فلاح و بہبود کے لئے مانگنے سے قبل دینے پر یقین رکھتا ہوں۔وائس چانسلر نے فیکلٹی ممبرز کو ادارے کے حقوق کی ادائیگی کے لئے ذمہ داریاں انتہائی ایمانداری اور پوری لگن سے نبھانے کی ہدایت کی۔نو منتخب عہدیداروں نے وائس چانسلر سے حلف لیا۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے نئے نمائندوں نے وائس چانسلر کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا اور یونیورسٹی کی مجموعی ترقی کے مشن کو کامیاب بنانے میں وائس چانسلر کے دست و بازو بن جانے کا عہد کیا۔ایسوسی ایشن کے صدر ٗ ڈاکٹر فضل الرحمن نے کہا کہ فیکلٹی ممبرز اور یونیورسٹی کارکنوں کی بہبود کے لئے)میڈیکل الاؤنس میں اضافہ اور اوڈی ایل الاؤنس کی منظوری(پر ایسوسی ایشن کے نمائندے وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کے شکرگزار ہیں۔ڈاکٹر فضل الرحمن نے فیکلٹی ممبرز کی بہبود کے لئے وائس چانسلر کے سامنے چند تجاویز پیش کئے۔حلف لینے والے عہدیداروں میں ڈاکٹر فضل الرحمن)صدر(ٗ ڈاکٹر ناصر رحمن)نائب صدر(ٗ ضیاء الرحمن بلوچ)جنرل سیکریری(ٗ ڈاکٹر امت الحفیظ)جوائنٹ سیکریٹری(اور ڈاکٹر اقبال)فنانس سیکریٹری(شامل تھے۔حلف لینے والے ایگزیکٹیو ممبرز میں حافظ طاہر اسلام عسکری ٗ مس نسیم خان محسود ٗ ڈاکٹر ہاجرہ اور ڈاکٹر آفتاب مغل شامل تھے۔