صوبے بھر میں رمضان بازار وں کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی‘اعجاز چوہدری

صوبے بھر میں رمضان بازار وں کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی‘اعجاز چوہدری

  

لاہور (پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجازاحمد چوہدری نے کہاہے کہ ماہ رمضان میں عوام کو حقیقی ریلیف کی فراہمی پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے، پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ستے رمضان بازار لگائے ہیں جس کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی،عوام کو صوبے بھر میں معیاری سستی اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کے لئے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں، ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہو گی، مصنوعی مہنگائی کے نام پر عوام کو لوٹنے والوں کی جگہ جیل ہے۔

تحر یک انصاف اصولوں اور نظر یہ کی سیاست کر تی ہے۔تحر یک انصاف حکومت وزیراعظم عمرا ن خان کی قیادت میں ملک وقوم کی تقدیر بدل کے دم لے گی۔

، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی والوں کو تحر یک انصاف کی مقبولیت ہضم نہیں ہو رہی مگر ان کو سمجھ لینا چاہیے قوم نے وزیراعظم عمران خان کو منتخب کیا ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ دونوں ہاتھوں سے ملک وقو م کو لوٹنے کا ایجنڈہ رکھنے والے (ن) لیگ اب قوم کو دھوکہ دینے کیلئے مگر مچھ کے آنسو بہا رہی ہے لیکن قوم ان کے کسی جھانسے میں نہیں آئیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی والوں کا اب کوئی بہانہ اور منصوبہ کامیاب نہیں ہوگا ان کو اپنی کر پشن اور لوٹ مارکا ہر صورت حساب دینا ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -