جی سی یو کانووکیشن‘24میں سے15تعلیمی میڈلز طالبات کے نام

جی سی یو کانووکیشن‘24میں سے15تعلیمی میڈلز طالبات کے نام

  

لاہور(پ ر) جسٹس (ر)ناصرہ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ خواتین دلیری کے ساتھ علم حاصل کریں اور پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں،خواتین کو جبراََ چار دیواری میں بند کر نے کی اجازت نہ ہمارا مذہب دیتا ہے اور نہ ہمارا آئین۔گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں بی اے /بی ایس سی آنرزکے طلباء وطالبات کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس (ر)ناصرہ جاوید نے کہاکہ مجھے آج بہت خوشی ہوئی کہ اس کانووکیشن میں زیادہ اعزازات لڑکیوں نے حاصل کئے۔ بی اے/ بی ایس سی کے پروگرام میں 24میڈلز میں سے 15میڈلز طالبات نے اپنے نام کیئے۔کانووکیشن کے دوسرے سیشن کی صدارت ایف سی یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر جیمز اے ٹیبی نے کی اور سپورٹس اور ہم نصابی سرگرمیوں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء وطالبات میں میڈلز تقسیم کئے۔کانووکیشن کے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے اساتذہ کی تحقیقی کاوشوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کے اساتذہ پچھلے چند برسوں میں 10سے زائد پیٹنٹ رجسٹرڈ کراچکے ہیں۔

،جبکہ مزید 5پیٹنٹ رجسٹریشن کے پراسس میں ہیں،وائس چانسلر کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے شعبہ کیمیا نے پانی کو صاف کرنے کے لیئے الیکٹرو آکسیڈیشن پراسس تیار کیا ہے،جس کے ذریعے پانی سے آرسینک اورمائیکروبیال کنٹمیننٹ باآسانی صاف کی جا سکتی ہے،پی سی ایس آئی آر(PCSIR)بھی اس ٹیکنالوجی کی تصدیق کر چکا ہے،حکومت یہ ٹیکنالوجی جی سی یو سے حاصل کر سکتی ہے تاکہ ملک میں صاف پانی کی فراہمی بہتر بنائی جا سکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -