پی ٹی آئی کی حکومت عوام کیلئے عذاب بن کر نازل ہوئی ہے،اشرف بھٹی

پی ٹی آئی کی حکومت عوام کیلئے عذاب بن کر نازل ہوئی ہے،اشرف بھٹی

  

لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے عوام کو سب سے زیادہ مایوس اور پریشان کیاہے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کر کے حکومت میں آنے والوں نے اب تک ملک بھر کے لاکھوں لوگوں کو بے روزگاراور لاکھوں ہی لوگوں کو بے گھر کردیاہے اس حکومت کی پالیسوں کی وجہ سے عوام تیزی سے سطح غربت کی لکیر سے نیچے گر رہے ہیں مہنگائی، بے روزگاری اور مایوسی نے عوام کی نیندیں حرام کر کے رکھ دی ہیں پی ٹی آئی کی حکومت عوام کے لئے ایک عذاب بن کر نازل ہوئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت سے عوام کو جو توقعات تھیں وہ ختم ہوگئی ہیں حکومت کی طرف سے ایک کروڑ نوکریاں دینے کی بات لکیر برآب ثابت ہوئی ہے۔

نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں لیکر نوکری کی تلاش میں گھوم رہے ہیں پیپلز پارٹی کے درو حکومت میں یوتھ کو نوکریوں کے لئے گھومنا نہیں پڑے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -