عزیز الرحمان چن کی دیوان شمیم اختر کی عیادت، جلد صحتیابی کیلئے دعا کی

عزیز الرحمان چن کی دیوان شمیم اختر کی عیادت، جلد صحتیابی کیلئے دعا کی

  

لاہور(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے مقامی ہسپتال میں گوجرانوالہ ڈویژن کے صدر دیوان شمیم اختر کی عیادت کی اور اُن کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اس موقع پر حاجی عزیز الرحمن چن نے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہم دیوان شمیم اختر کے ساتھ کھڑے ہیں۔

کوڑے اور شاہی قلعہ جیسی صعوبتیں دیوان شمیم کا راستہ نہیں روک سکے تو لینڈ مافیا انکا کیا بگاڑے گا اگر ریاستی جبر سے دیوان شمیم کو کوئی نقصان پہنچا تو پورا لاہور سراپا احتجاج ہوگا انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ڈی پی او منڈی بہاوالدین ناصر سیال اور ڈی ایس پی ملکوال ملک عدنان کو معطل کیا جائے اور انکوائری کی جائے کہ انہوں نے پراپرٹی مافیا سے مل کر قیمتی زمینوں کو کیسے ہتھیایا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -