وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے سالانہ امتحانات 2019کے نتائج کا اعلان کر دیا، نتیجہ 83فیصد رہا 

وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے سالانہ امتحانات 2019کے نتائج کا اعلان کر دیا، ...

  

پشاور (سٹی رپورٹر)وفاق المدارس نے سالانہ امتحانات 2019کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ ناظم وفاق المدارس خیبر پختونخوا مولاناحسین احمدنے نتائج کے بارے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ امسال ملک بھر میں 359953 (تین لاکھ 59ہزار 53)طلبہ وطالبات نے شرکت کی۔ جبکہ صوبہ خیبر پختونخوا سے ایک لاکھ 42ہزار 228طلبہ وطالبات امتحا ن میں شریک ہوئے۔ ان شرکاء میں ملکی سطح پر298864(دولاکھ 98ہزار 864)طلبہ وطالبات نے کامیابی حاصل کی۔اور 61089ناکام ہوئے۔یوں مجموعی اعتبار سے نتیجہ 83فیصدرہا۔ صوبہ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے وہ مدارس جنہوں نے ملکی سطح پر پوزیشنیں حاصل کی ہیں ان کی تفصیل یوں ہے۔درجہ عالیہ سال دوم مساوی بی اے میں جامعہ دارالعلوم زبیریہ بیرون یکہ توت پشاور کے طالب علم حفیظ الرحمن ولد مولانا عزیزالرحمن نے 594نمبر حاصل کرکے ملک بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔درجہ متوسطہ میں مدرسہ اسلامیہ محمودیہ  پھرت ضلع بنوں کے طالب علم عبدالرحمن ولد نیکم نے639نمبر حاصل کرکے ملک بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔درجہ تجوید للعلماء میں مدرسہ عربیہ  عبداللہ بن مسعود ہری پور کے طالب علم ناظم الدین ولد محمدایوب نے 588نمبرات حاصل کرکے پہلی جبکہ دارالعلوم عربیہ ٹل کے طالب علم واحد اللہ ولد مثل خان 580نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔درجہ تجوید للحفاظ میں جامعہ تعلیم القرآن فاروقیہ زند دانی ڈی آئی خان کے طالب علم  سہیل احمد ولد محمودالحسن  نے 595نمبر حاصل کرکے دوسری جبکہ جامعہ تعلیم القرآن مینگورہ سوات کے طالب علم عبدالرحمن ولد خلیل محمد عابد سوات نے 580نمبر ات حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔دراسات دینیہ سال اول میں مدرسہ عربیہ بیت السلام مانیری پایاں ضلع صوابی کے طالب علم عبداللطیف ولد عبدالقادر نے 663نمبرا ت حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ طالبات میں درجہ عالمیہ سال دوم مساو ی ایم اے میں جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات زریاب کالونی پشاور کی طالبہ سنبل انعام بنت انعام الوہاب نے 558نمبرحاصل کرکے  ملک بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ درجہ عالمیہ سال اول مساوری ایم اے پارٹ ون میں جامعہ فاطمۃ الزھرا للبنات گل آباد نمبرا کی طالبہ رخسانہ مختیار بنت مختیار خان نے 600میں 600نمبرا ت حاصل کرکے ملک بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔درجہ عالیہ دوم مساوی بی اے میں جامعہ عثمانیہ پشاور کی طالبہ حمیر اشاہ بنت ظاہر شاہ نے 560نمبر حاصل کرکے ملک بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔درجہ عالیہ اول مساوی بی اے پارٹ ون میں جامعہ اشرف البنات باڑہ گیٹ کی طالبہ ایمن بنت زرداد نے586نمبرلے کر اسی درجہ میں پہلی جبکہ جامعہ فاطمۃ الزھرا ےء للبنات چارخانہ روڈ کی طالبہ سعدیہ کلثوم ولد گلزار نے 560 نمبرا ت حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی۔درجہ خاصہ دوم مساوی ایف اے پارٹ ٹو میں جامعۃ الحسنین بغدادہ  مردان کی طالبہ طیبہ بنت سید نبی نے 587نمبرا ت حاصل کرکے ملک بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔درجہ تجوید للعالمات میں دارالعلوم دیر کی طالبہ کائنات محمد بنت محمد الیاس نے دوسری جبکہ دارالعلوم اسلامیہ اضاخیل بالاضلع نوشہرہ  کی طالبہ حسینہ واحد بنت عبدالواحد نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔دراسات سال اول میں جامعہ عمر بن الخطاب ہری پوری کی طالبہ اسماء بنت خان بہادر نے دوسری جبکہ جامعہ عائشہ للبنات شیرگڑھ مردان کی طالبہ منیبہ بی بی بنت فضل وہاب نے اسی درجہ میں ملکی سطح پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ صوبائی سطح پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں سے درجہ عالمیہ بنین مساوی ایم اے میں جامعہ عثمانیہ پشاور کے طالب علم صدام حسین ولد سردار حسین نے صوبہ بھر میں اول، دارالعلوم تعلیم القرآن سعیدا ٓباد خال دیر کے طالب علم نے دوسری جبکہ جامعہ عثمانیہ پشاور کے طالب علم سلمان خان ولد نوراللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔درجہ موقوف علیہ مساوی ایم اے پارٹ ون میں جامعہ عثمانیہ پشاور کے طالب علم محمد بلال ولد سید جنان نے پہلی،معہدالصدیق للدراسات الاسلامیہ بام خیل ضلع صوابی کے طالب علم اعجاز احمد ولد حضرت علی نے دوسری جبکہ جامعہ ابن عباس کوٹ روڈ مزدور آباد مردان کے طالب علم فواد خان ولد عزیزا لرحمان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔درجہ عالیہ دوم مساوی بی اے پارٹ ٹو میں جامعہ دارالعلوم زبیریہ بیرون یکہ توت ضلع پشاور کے طالب علم حفیظ الرحمن نے پہلی، جامعہ دارالفرقان الکریم حیات آباد کے طالب علم ناصر شاہ ولد محمد شریف نے دوسری اور جامعہ عثمانیہ پشاور کے طالب علم عامر خان ولد نوراللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ درجہ عالیہ اول مساوی بی اے پارٹ ون میں جامعہ عثمانیہ پشاور کے طالب علم کلیم اللہ نے پہلی، جامعہ نصرت العلوم دوران پور ضلع پشاور کے طالب علم  عبداللہ نے دوسری جامعہ عثمانیہ پشاور کے طلبہ افراسیاب  اورمحمد ابرار نے اسی درجہ میں بالترتیب تیسری پوزیشن حاصل کی۔ درجہ خاصہ مساوی ایف اے پارٹ ٹو میں مدرسہ مصباح العلوم گودی بانڈہ کوہاٹ کے طالب علم خالق نور نے پہلی، مدرسہ معارف القرآن تحت بھائی مردان کے طالب علم محمد یاسر خان نے دوسری، جامعہ عثمانیہ پشاورکے طالب علم جلال احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ درجہ ثانویہ عامہ مساوی میٹرک  مدرسہ معارف القرآن لوند خوڑ تخت بھائی ضلع مردان کے طالب علم نے پہلی، جامعہ عثمانیہ پشاور کے طالب علم رفیع اللہ نے دوسری اور جامعہ عثمانیہ پشاور کے طالب علم حزب اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔درجہ متوسطہ میں مدرسہ اسلامیہ محمودیہ ضلع بنوں کے طالب علم عبدالرحمان نے پہلی،معہدالصدیق للدارسات الاسلامیہ بام خیل ضلع صوابی کے طالب علم نے دوسری اور جامعہ الزیتون مانسہرہ روڈا یبٹ آباد کے طالب علم محمد طیب نے تیسری پوزیشن حاصل کی بنات کے وہ مدارس جنہوں نے صوبے کی سطح پر نمایاں پوزیشنیں حاصل کی ہیں ان مدارس کے نام درج ذیل ہیں۔ جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات زریاب کالونی پشاور، جامعہ ام ایمن للبنات کاٹلنگ روڈ مردان، جامعہ خدیجۃا لکبری کلابٹ ضلع صوابی، جامعہ فاطمۃ الزھرا للبنات نوتھیہ جدید ضلع پشاور، جامعہ معہدالقرآن الکریم پیراودین شاہ ضلع کرک، جامعہ عثمانیہ پشاور، جامعہ ام سلمی للبنات رحمان کالونی ایبٹ آباد، جامعہ اشرف البنات باڑہ گیٹ، جامعہ فاطمۃ الزھراء للبنات چارخانہ روڈ،جامعہ حدیقۃ العلوم الاسلامیہ للبنات بغدادہ مردان، جامعہ الحسنین محلہ صدیق اکبر بغدادہ مردان، مدرسہ خدیجۃ الکبری للبنات محلہ دین آباد درگئی مالاکنڈ، جامعہ العلوم للبنات حیات آباد پشاور، جامعہ ام رومان للبنات محلہ مسجد پاکستان مردان۔صوبائی ناظم نے پوزیشن ہولڈرز طلبہ وطالبات کو مبار ک پیش کرتے ہوئے کہا کہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے امتحانات میں ملکی یا صوبائی سطح پر پوزیشن حاصل کرنا ایک اعزاز ہے۔اس اعزاز کے مستحق ان طلبہ وطالبات کے اساتذہ کی محنتوں کے اثرات اور والدین کی دعاؤں کے ثمرات بھی ہیں۔انہوں نے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی ناظم دفتر مولانا عبدالمجید اور ان کے تمام معاونین کم وقت میں شفاف نتائج کی تکمیل پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -