درجہ چہارم ایم ایم سی کے انتخابات میں شمع گروپ نے میدان مارلیا

درجہ چہارم ایم ایم سی کے انتخابات میں شمع گروپ نے میدان مارلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیورورپورٹ) پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن درجہ چہارم ایم ایم سی کے انتخابات میں شمع گروپ نے میدان مارلیا مقصود علی صدر اورسرتاج مایار سینئر نائب صدر،محمد سجاد جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے دیگر عہدیداروں میں نائب صدراول بلال دوم عثمان زادہ،ایڈیشنل سیکرٹری حامد حسین،فنانس سیکرٹری ذاکر نیاز اورپریس سیکرٹری امین الحق،رابطہ سیکرٹری ذاکراللہ مایار،جائنٹ سیکرٹری وارث خان،آفس سیکرٹری اخترعلی باچہ شامل ہیں نومنتخب عہدیداروں کا چناؤ خفیہ رائے دہی کے ذریعے عمل میں لایاگیا اورکل369ووٹو ں میں شمع گروپ نے 217جبکہ پھول گروپ کو 110ووٹ ملے۔نتائج کے اعلان کے بعد کامیاب گروپ نے تہنیتی جلوس نکالے اورپریس کلب تک مارچ کیا کامیاب گروپ نے زبردست آتش بازی کی گئی۔