رمضان المبارک کے مقدس مہینے کیلئے لگائے گئے سستے بازارکا باقاعدہ افتتاح

رمضان المبارک کے مقدس مہینے کیلئے لگائے گئے سستے بازارکا باقاعدہ افتتاح

  

ہنگو(بیورو رپورٹ)ہنگو اورتحصیل ٹل شہر میں ڈپٹی کمشنر محمد طیب عبداللہ نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے لئے لگائے گئے سستے بازارکا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شاہد رفیق گنڈاپور،ڈسٹرکٹ فوڈ کنڑولر صلاح الدین خان،ایڈیشنل اے ایسی ریونیو عبدالحمید خان،ڈی ایس پی عمرحیات سمیت ضیا ء اللہ،بازار ٹریڈ یونین کے صدور ظفر اقبال،گل دراز،محمد شفیق اور دیگر موجود تھے۔وزیر اعلی خبیر پختونخواہ کی ہدایات پر من وعن عمل کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ہنگو محمد طیب عبداللہ نے ہنگو ٹل شہر میں رمضان سستا بازار وں کا باقاعدہ افتتاح کیا۔افتتاح کے دوران محکمہ فوڈ کی طرف سستے بازار کیلئے الگ جاری کردہ نرخنامہ چیک کیا گیا۔ مقرر کردہ نرخنامے کے مطابق اشیا ء خوردنوش کی فروخت کو یقینی بنانے کی بھی ہدایات جاری کی ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ہنگو محمد طیب عبداللہ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لئے تاجر برادری کی تعاون سے سستے بازار لگائے گئے ہیں۔ جسمیں اشیاء خوردنوش،سبزی،پھلوں،گوشت مشروبات اور دیگر اشیا ضروریہ 10 فی صد کی ڈسکاونٹ پر ملی گئی۔ انہوں نے کہاکہ سستابازار میں سٹال لگانے والے تاجروں سے کرایہ نہیں لیا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت رمضان المبارک میں سستی اور معیاری اشیاء فراہمی کے لئے اقدامات اٹھارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ نرخناموں کی پاسداری یقینی بنانے کے لئے انتظامی اور محکمہ فوڈ افیسرز کو ہدایات جاری کی ہے۔ادھر عوامی حلقو ں نے سستے بازار لگانے کے اقدام کو سراہتے ہوئے حکومت انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -