چارسدہ میں رمضان سستا بازار قائم کر دیا گیا

چارسدہ میں رمضان سستا بازار قائم کر دیا گیا

  

چارسدہ (بیو رو رپورٹ)چارسدہ میں رمضان سستا بازار قائم کر دیا گیا۔ سستا بازار میں سرکاری نرخوں سے 20فی صد کم قیمت پر اشیائے خورد و نوش اور دیگر ضروریات زندگی کی فراہمی ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔ سستا بازار میں تاجروں اور عوام کو سیکورٹی یقینی بنایا جائیگا۔ ڈپٹی کمشنر چارسدہ۔تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں مردان روڈ پر غفور مارکیٹ کے سامنے رمضان سستا بازار کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔ ایم این اے فضل محمد خان، ایم پی اے فضل شکور خان، ڈپٹی کمشنر عدیل شاہ، اسسٹنٹ کمشنر عبدالوہاب خلیل اور دیگر سرکاری حکام نے سستا بازار کے تمام سٹالوں کا دورہ کیا اور رمضان سستا بازا ر پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے ایم این اے فضل محمد خان، ایم پی اے فضل شکور خان، ڈپٹی کمشنر عدیل شاہ، اسسٹنٹ کمشنر عبدالوہاب خلیل نے عوام کو یقین دلایا کہ سستا بازار کا روزانہ کی بنیاد پر ذمہ دار سرکاری حکام دورہ کرینگے اور اس حوالے سے عوام کو کسی قسم کی شکایت کا موقع نہیں دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان سستا بازار میں عوام کو سرکاری نرخوں سے 20فی صد رعایتی قیمتوں پر اشیائے خور د و نوش اور دیگر ضروریات زندگی مہیا کی جائیگی۔ قصائیوں کے لئے جیل میں کافی جگہ مختص کی گئی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -