معزاللہ خان آف مردان خاص کی رسم قل آج ادا کی جائیگی
مردان (بیورورپورٹ) معزاللہ خان آف مردان خاص کی رسم قل آج بروز پیر محلہ رستم خیل مردان خاص میں اداکی جائے گی مرحوم سابق سپورٹس آفیسر حاجی ہمایون خان کے بھائی اور بنک آف پنجا ب کے منیجر عمران خان کے چچا تھے۔
پک اپ تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی۔تین بچے چار خواتین زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)درازندہ سے درابن آنے والی پک اپ تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی۔تین بچے چار خواتین زخمی۔درازندہ انتظامیہ نے زخمیوں کوہسپتال علاج کے لئے منتقل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سابقہ ایف آر درازندہ کے علاقہ سے شیرانی اقوام سے تعلق رکھنے والے ایک پک اپ پر سوارہو کر درابن آرہی تھی۔تیزرفتاری کے باعث سرڈگر پل کے قریب پک اپ الٹ گئی۔جس سے چار خواتین اور تین بچے زخمی ہو گئے۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی سول انتظامیہ درازندہ پہنچ گئی اور زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔