مردان کلب نے بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا

مردان کلب نے بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا

  

مردان (بیورو رپورٹ) مردان کلب نے بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔ فائنل میں درگئی کلب کو ہرا کر اعزاز اپنے نام کر لیا۔ صادقین کلے بیڈمنٹن کورٹ میں کھیلے گئے فائنل میچ میں مردان کلب کے جمال ناصر اور نعمان خان نے درگئی کلب کے جنید خان اور سلمان خان کو ہرایا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر باچہ جی سپورٹس کے ایم ڈی ولایت خان باچہ اور ممتاز شخصیت محمد ریاض اور ناظم ویلج کونسل سخاکوٹ بازار ساجد حسین مشوانی مہمانان تھے جبکہ اس موقع پر سینئر کھلاڑی اقبال خان اور یونس خان بھی موجود تھے۔ جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کئے۔ اس موقع پر سپورٹس آفیسر مشرف خان نے کھلاڑیوں کے لئے انعامات کا بھی اعلان کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -