کوہاٹ میں بہت جلد ہائی کورٹ بنچ قائم کی جائے گی: ضیا ء اللہ بنگش

کوہاٹ میں بہت جلد ہائی کورٹ بنچ قائم کی جائے گی: ضیا ء اللہ بنگش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے تعلیم ضیاء اللہ خان بنگش نے کہا ہے کہ کوہاٹ میں ہائی کورٹ بنچ کے قیام کی سمری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو بھجوائی گئی ہے اور بہت جلد یہاں ہائی کورٹ بنچ قائم کی جائے گی جس سے اورکزئی اور کرم کے قبائلی اضلاع کے کوہاٹ ڈویژن میں تمام تر تقاضے پورے ہوجائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوہاٹ بار ایسوسی ایشن کی حلف برداری کی تقریب سے گیسٹ آف آنر کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر مملکت شہریارخان آفریدی تھے۔وفاقی وزیرمملکت اور مشیر تعلیم نے بار کے صدر کو 10لاکھ روپے کا چیک بھی دیا۔شہریارآفریدی نے بار کے لئے مزید 20لاکھ روپے دینے کابھی اعلان کیا۔سابق صوبائی وزیر قانون امتیازقریشی بھی تقریب میں خصوصی طور پر شریک ہوئے۔کوہاٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر جاوید پنجی ایڈوکیٹ نے اس موقع پر سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے لائرز کلب، لائرز چیمبر،جوڈیشل کمپلیکس اور خواتین بار کی تعمیر کے مطالبے کئے۔سپاسنامے کاذکر کرتے ہوئے مشیر تعلیم نے کہا جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیرپہلے ہی اے ڈی پی میں شامل کی گئی ہے جبکہ دیگر مسائل کے حل کے لئے وہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے کوہاٹ بار کے عہدیداروں کاخصوصی ملاقات کا اہتمام کرائیں گے۔مشیر تعلیم نے بھی گزشتہ سال بار کے لئے اعلان کردہ 10لاکھ روپے جلددینے کا اعلان کیا۔