واڑی‘ آزاد پیپلز یوتھ ارگنائزیشن دیر بالا کا قیام

واڑی‘ آزاد پیپلز یوتھ ارگنائزیشن دیر بالا کا قیام

  

چھٹا تر بیتی کورس برائے عازمین حج مر دانہ و زنانہ سرکاری و پرائیوٹ سکیم اختتام پذیر

صوابی(بیورورپورٹ)حج تر بیتی کمیٹی ضلع صوابی کے زیر اہتمام رمضان المبارک سے قبل چھٹا تر بیتی کورس برائے عازمین حج مر دانہ و زنانہ سرکاری و پرائیوٹ سکیم ضلع صوابی اتوار کے روز اختتام پذیر ہوا حجرہ حاجی امیر الرحمن چھوٹا لاہور میں منعقد ہونے والے تر بیتی کورس میں فضائل حج، حج تمتع کا پہلا حصہ، عمرہ، زیارت مسجد نبوی ﷺ و زیارت مدینہ منورہ، حج کے پانچ آیام، سوالات کے جوابات، ضلعی صدر حاجی سعید اللہ خان، حاجی وزیر محمود، حاجی منور شاہ، حاجی عبدالجلیل، حاجی حافظ ضیاء اللہ، حاجی جمشید علی ڈوڈھیر اور حاجی فقیر محمد نے ماڈلز، بینرز اور دیگر لوازمات کی مدد سے شرکاء کو لیکچر دیئے اس موقع پر عازمین حج میں کتب اور بعد از رمضان تر بیتی شیڈول بھی تقسیم کی گئی عید الفطر کے بعد پہلا تر بیتی کورس اتوار نو جون کی صبح آٹھ بجے موضع تورڈھیر کے جامعہ مسجد ڈنڈ پارک نزد گورنمنٹ ہائی سکول میں منعقد ہو گا#

مزید :

پشاورصفحہ آخر -