عوامی رابطہ مہم کے تحت تھانہ چمکنی کی حدودمیں کھلی کچہری کا انعقاد

عوامی رابطہ مہم کے تحت تھانہ چمکنی کی حدودمیں کھلی کچہری کا انعقاد

  

پشاور(کرائمز رپورٹر) سی سی پی او قاضی جمیل الرحمان کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں عوامی رابطہ مہم کے تحت تھانہ چمکنی کی حدودمیں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں علاقہ عمائدین، منتخب عوامی نمائندوں، سفید ریشوں، متحدہ امن کمیٹی کے ممبران سمیت مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی، کھلی کچہری کے ذریعے نہ صرف اجتماعی مسائل کو حل کرنے میں مدد ملتی ہے بلکہ ان کے انعقاد سے پولیس اور عوام کے درمیان حائل فاصلوں کو بھی مزید کم کیا جا سکتا ہے،چمکنی میں امن و امان کے قیام، جرائم کی سرکوبی او ر اسٹریٹ کرائم میں ملوث افراد کے ساتھ ساتھ منشیات فروشی میں ملوث افراد کے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران پولیس کا ساتھ دے کر اپنا قومی فریضہ ادا کریں، ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ چمکنی نے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا تفصیلات کے مطابق کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے سی سی پی او قاضی جمیل الرحمان کی خصوصی ہدایت پر عوامی رابطہ مہم شروع کر دیا ہے جس کے تحت ضلع کے مختلف تھانوں کی حدود میں کھلی کچہریوں کا انعقاد جاری ہے، اسی طرح گزشتہ روز تھانہ چمکنی کی حدو د میں بھی کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس ایچ اونعیم حیدر خان اور دیگر پولیس اہلکاروں سمیت پی ایل سی ممبران، عوامی منتحب نمائندگان، معززین علاقہ، سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر شرکاء نے علاقہ میں قیام امن اور جرائم کی سرکوبی کے لئے پولیس کی جانب سے کئے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے مزید بہتری کے لئے تجاویز بھی پیش کیں،شرکاء نے سماج دشمن عناصر اور دیگر مختلف جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کی خاطر پولیس رائیڈرز سکواڈ اور پٹرولنگ میں مزید اضافہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا، ایس ایچ او نعیم حیدر خان نے کھلی کچہری میں شامل شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نمائندوں کے تعاون سے پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے میں مدد ملی ہے،انہوں نے اس موقع پر شرکاء سے اپیل کی کہ وہ امن و امان کے قیام، جرائم کی سرکوبی اور اسٹر یٹ کرائمز میں ملوث افراد کے ساتھ ساتھ منشیات فروشی میں ملوث افراد کی نشاندہی کر کے اپنا قومی فریضہ ادا کریں، جس پر شرکاء نے پولیس کا ساتھ دینے اور دیگر جرائم سمیت منشیات فروشی اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزمان کے خلاف پولیس کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرنے کا عزم ظاہر کیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -