بونیر کو خوبصورت بنانے کیلئے 1 ارب روپے مختص کئے گئے‘ شفیع اللہ

بونیر کو خوبصورت بنانے کیلئے 1 ارب روپے مختص کئے گئے‘ شفیع اللہ

  

بونیر(سعید بونیری سے)صوبائی حکومت کی جانب سے بونیر ضلع کو بیوٹی فیکشن کے لئے ایک ارب روپے مختص کرنے کو بونیر ضلع کی خوبصورتی پر لگانے کے لئے ڈپٹی کمشنر بونیر شفیع اللہ خان۔حلقہ پی کے 20 کے ایم پی اے ریاض خان۔ایم این اے شیراکبر خان کے فرزند شہزاداکبر۔اسسٹنٹ کمشنرڈگر لطیف الرحمان۔ایس ڈی او ہائی وے عارف خان۔ٹی ایم او ڈگر امین خان۔یونین کونسل ڈگر کے ناظم انعام الرحمان اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سنگین خان نے ڈگر بازار کاتفصیلی دورہ کیا۔ایم پی اے ریاض خان نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ڈگر بازار کی خوبصورتی کے لئے سولر لائیٹ،سڑک کو ازسر نو بنانے کے لئے فوری اقدامات کئے جائے۔ایم پی اے ریاض خان نے سیر وہ سیاحت کے لئے مشہور وادی گوکند اور کلیل کنڈاؤ کا دورہ کیا۔انہوں نے کلیل ریسٹ ایریا قائم کرنے او ر سیاحو کے لئے پکنک پوائنٹ تعمیر کرنے کی منظوری دی۔اس موقع پر عوام علاقہ نے ایم پی اے ریاض خان کو کلیل روڈ کی حالت کو بہتر بنانے کے لئے کہا۔انہوں نے کہا کہ کلیل بونیر اور سوات دونوں اضلاع کے عوام کے لئے تحفہ خداوندی ہے۔جمعہ اور اتوار کے روز بہت بڑی تعداد میں سیاح یہاں کا رخ کرتے ہے۔مگر دونوں جانب خراب سڑک کی وجہ سے ایک بار ائے ہوئے سیاح دوسری بار نہیں اتے۔خراب سڑک کی وجہ سے بہت سے خادثات رونماہو چکے ہیں۔ایم پی اے ریاض خان اور ڈپٹی کمشنر بونیر نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگوں کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت سیر وہ سیاحت کو فروغ دینے کے لئے خصوصی اقدامات کررہی ہے۔کلیل کنڈاؤ کے لئے بونیر کی ضلعی حکومت نے ایک کروڑ پانچ لاکھ روپے کی فنڈز مختص کی ہے۔انشاء اللہ صوبائی حکومت کلیل کنڈاؤ کو سیاحوں کے لئے بہتر سہولیات مہیا کریں گے۔تاکہ بونیر اور سوات سے انے والے سیاح اس قدرتی علاقہ کے حسن سے لطف اندوز ہو۔ایم پی اے ریاض خان نے کہا کہ بیوٹی فیکشن فنڈ کو شفاف طریقہ سے خرچ کرنے کے لئے سروے مکمل کیا جاچکاہے۔بہت اس پر کام کا اعاز کیا جائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -