وزیر اعظم کا ویژن غربت کی سطح سے نیچے رہنے والوں کو اوپر لانا ہے، یاسمین راشد

وزیر اعظم کا ویژن غربت کی سطح سے نیچے رہنے والوں کو اوپر لانا ہے، یاسمین راشد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اٹک(خصوصی رپورٹ)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا ویژن غربت کی سطح سے نیچے رہنے والوں کو اوپر لانا ہے۔ رینالہ خورد میں گھروں کی تعمیر شروع ہو چکی ہے۔عوام کو تعلیم اور صحت کی سہولتیں دیں گے اور گھر بھی دیں گے۔ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کریں گے۔انہوں نے کہاکہ عام آدمی اپنے اہل خانہ کی بیماری کی صورت میں زندہ درگور ہونے کے قریب پہنچ جاتا ہے مگر اب ایسے نہیں ہو گا۔ اب غریب آدمی صحت انصاف کارڈ سے دل کا آپریشن بھی کروا سکتا ہے اور سٹنٹ بھی ڈلوا سکتا ہے۔
یاسمین راشد