ممتاز صحافی پریس کلب پشاور کے کرائمزاینڈ ٹیرارزم فورم کے نو منتخب صدر عظمت گل کے اعزاز میں تقریب

ممتاز صحافی پریس کلب پشاور کے کرائمزاینڈ ٹیرارزم فورم کے نو منتخب صدر عظمت ...

  

شیرگڑھ (نمائندہ پاکستان)ممتاز صحافی پریس کلب پشاور کے کرائمزاینڈ ٹیرارزم فورم کے نو منتخب صدر عظمت گل کے اعزاز میں یونین آف جرنلسٹس تحصیل تخت بھائی نے تقریب کا اہتمام کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عظمت گل نے کہا کہ صحافی دیانت داری سے اپنے ذمہ داریاں پوری کرے محنت اور دیانت داری سے صحافی برادری قوم کے مسائل حل کر سکتی ہیں زرد صحافت کا دور ختم ہو چکا ہے سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پل پل کی خبریں لارہا ہے آزاد صحافت وقت کی آواز ہے آزادی صحافت کے لئے صحافیوں نے جان کی قربانیاں دی ہے تقریب سے سکالر زضلع مردان کے صدر اور یونین آف جرنلسٹس تحصیل تخت بھائی کے سرپرست اعلیٰ مولانا عبداللہ جان اور یونین کے صدر ممتاز صحافی بخت اللہ جان حسرت نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ تحصیل تخت بھائی کے لئے عظمت گل فخریہ اعزاز ہے عظمت گل نے بھر پور محنت کر کے صحافت میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ عظمت گل ملک و قوم کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -