پشاور‘ ٹرائبل ڈسٹرکٹ ما ئننگ ایسوسی ایشن کا قیام

پشاور‘ ٹرائبل ڈسٹرکٹ ما ئننگ ایسوسی ایشن کا قیام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے معدنیات کے لیز ہولڈرز نے ٹرائبل ڈسٹرکٹ ما ئننگ ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا اور مطالبہ بھی کیا کہ ان اضلاع میں معد نیات کے روزگار کیلئے نئے لا ئسنسز کی فور ی اجراء کرا نے اور نئے رولز کی تشکیل میں قبا ئلی عوا م کو اعتماد میں لیا جائے۔ مختلف اضلاع کے مائنز لیز ہولڈرز کا اجلاس پشاور ورسک روڈ پر منعقد ہوا جس میں ایسوسی ایشن کیلئے کابینہ تشکیل دیدیا جس کے مطابق صدر ملک داؤد خان مہمند،جنر ل سیکر ٹر ی خان ر حمن آفر یدی،سینئر نائب صد ر بخت اللہ وزیر‘ نائب صدر محمد آیاز وزیر‘ فنانس سیکرٹری لقمان آ فر یدی اورجائنٹ سیکرٹری کیلئے بابر خان کو نامزدکردیاگیا۔ اجلاس شرکاء نے کہاکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے قبا ئلی اضلاع میں معد نیات کے روزگار میں آسا نی پیدا کر نے اور ان ہی علاقوں کے افراد کو مستفید کرا نے کیلئے پندرہ نو مبر 2018ء کو اعلان کیا کہ ما ئننگ ایکٹ میں خصو صی تر میم لا ئی جا ئیگی،معدنیات پر پہلا حق قبائلی عوا م کا ہو گااورایکٹ میں تر میم کے ذر یعے لا ئسنس سمیت تمام مرا حل میں آ سا نی لا ئی جا ئیگی لیکن آٹھ ما ہ گزر نے کے باوجود اس پر عملدر آمد نہ ہو سکا، فیسو ں کی ادا ئیگی اور اجلاس عامہ سمیت تمام ضرروی مرا حل مکمل ہونے کے باوجود نئے لا ئسنس پر پابند ی ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر محکمہ معد نیات وخیبر پختونخواحکومت نے ما ئننگ کیلئے نئے لا ئسنسز کا اجراء نہ کیا اور ایکٹ میں تر میم کے ذر یعے انہیں تحفظ فرا ہم نہ کیا تو احتجاج کا را ستہ اپنا ئینگے۔