پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ عوام دشمن فیصلہ ہے‘ ساجد مشوانی

پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ عوام دشمن فیصلہ ہے‘ ساجد مشوانی

  

مردان (بیورو رپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی ضلع ملاکنڈ کے ترجمان ساجد حسین مشوانی نے پیٹرولیم قمیتوں میں 9روپے اضافی کو عوام دشمنی فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اے این پی اسے مکمل طور پر مسترد کرتی ہے۔ عوام مہنگائی کی چکی میں پہلے سے پیس رہی ہیں جبکہ اب پیٹرولیم مصنوعات میں ا ضافہ کر کے عوام کی پریشانیوں میں مذید اضافہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہوشربامہنگائی کے مارے غریب عوام پہلے ہی دووقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں جبکہ اوپر سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر کے غریب عوام پر مذید بوجھ ڈالا گیاجس سے انکی قیمتی خرید مکمل طور پر جواب دے چکی ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت سے فوری طور پر پیٹرول کی مصنوعات میں اضافہ واپس لے اور ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کوکنٹرول کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -