دیرلویر میں کاروباری سرگرمیوں کا فروغ خوش آئندہ ہے‘ احمد حسن
تیمرگرہ(بیورورپورٹ)پی پی پی کے مرکزی راہنما سینیٹراحمد حسن خان نے کہا کہ قیام امن کے بعد دیرلویر میں کاروباری سرگرمیوں کا فروغ خوش آیندہے،تاجر برادری ماہ مقد س میں گراں فروشی،ذخیرہ اندوزی سے اجتناب اور روزہ داروں کو ذیادہ سے ذیادہ سہولیات فراہمی کے لئے اقدامات کریں،ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے زیارت تالاش میں 140دکانوں پرمشتمل نیوتالاش ڈپو ٹریڈ سنٹر کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا،تقریب سے تحصیل ناظم ریاض محمد ایڈو کیٹ،ٹریڈ سنٹر کے ایم ڈی منظور احمد خان،ناظم اربن کونسل عالم زیب ایڈوکیٹ،انجمن تاجران زیارت تالاش کے صدر ڈاکٹر نور محمد،ناظم محمد یوسف نے بھی خطاب کیا،اس موقع پر سیاسی جماعتوں کے قاید ین،مشران علاقہ اور تاجروں کی کثیر تعداد موجود تھی،تحصیل ناظم تیمرگرہ ریاض محمد ایڈوکیٹ نے اپنے خطاب میں زیارت تالاش بازار میں 20لاکھ کی لاگت سے اسٹریٹ لایٹس تنصیب اور صفائی کے لے جدید گاڑی فراہمی کا اعلان کر تے ہو ئے واضح کیا کہ تحصیل بھر میں عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے،ہیڈ کواٹر تیمرگرہ جنرل بس اسٹینڈ میں 4کروڑ کی خطیرلاگت سے میگا پراجیکٹس پر کام جاری ہے،فٹ پاتھ،گرین بیلٹ کی تعمیر اور چوکوں کی تز ئن وآرایش کاکام مکمل کیا جا چکا ہے،مقررین نے میگاسنٹر کے قیام پراطمینان کا اظہار کر تے ہو ئے اس امید کا اظہا رکیا کیا کہ اس سے علاقہ میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ اور بے روزگاری خاتمہ میں مدد ملی گی