مردان‘ انجمن تاجران کا مرکزی تنظیم تاجران میں شمولیت کا اعلان

مردان‘ انجمن تاجران کا مرکزی تنظیم تاجران میں شمولیت کا اعلان

  

مردان(بیورورپورٹ)انجمن تاجران خلیل پلازہ کے تمام عہدیداروں نے مرکزی تنظیم تاجران احسان (باچہ گروپ) میں شمولیت کا اعلان کردیا اس موقع پر خلیل پلازہ نیو اڈہ میں تقریب منعقدہوئی جس میں مرکزی تنظیم کے صدر احسان باچہ جنرل سیکرٹری حاجی غلام حسین صراف،چیئرمین پرویز خان سمیت دیگر تاجر رہنماؤں نے شرکت کی تقریب میں خلیل پلازے کے انجمن تاجران کے صدر حاجی مرادخان، سینئرنائب صدر عبید خان،جنرل سیکرٹری وقاص احمد اورجائنٹ سیکرٹری حق نواز خان سمیت ان کی پوری تنظیم نے مرکزی تنظیم تاجران احسان باچہ گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا اورکہاکہ احسان باچہ گروپ تاجروں کے حقیقی نمائندے ہیں اوران کی خدمات سے متاثرہوکر مرکزی تنظیم کے قافلے میں شامل ہورہے ہیں اس موقع پر احسان باچہ اور غلام حسین صراف نے حاجی مرادخان اوران کی پوری کابینہ کا شکریہ اداکیا اور ان کے فیصلے کو سراہا احسان اللہ باچانے کہاکہ وہ جھوٹے دعوے اوروعدے نہیں کرتے اللہ تعالیٰ کی رضا اورمخلوق خدا کی خدمت ان کی زندگی کا مشن ہے اور تاجر برداری کی خدمت کے لئے میدان میں نکلے ہیں انہوں نے مزید کہاکہ خلیل پلازے کے تاجر تنظیم کو اپنے فیصلے پر ہمیشہ خوش ہوگی اورانہوں نے مرکزی تنظیم پر جس اعتماد کااظہا رکیاہے اس پر ہم پورااترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -