مشتاق احمد خان پر اورکزئی میں داخلے پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

مشتاق احمد خان پر اورکزئی میں داخلے پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

  

چارسدہ(بیو رو رپورٹ)جماعت اسلامی یوتھ کے زیر اہتمام سنیٹر مشتاق احمد خان پر اورکزئی میں داخلے پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا اس موقع پر فاروق اعظم چوک میں ٹائر جلاکر روڈ بلاک کیاگیا مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے فواداحمد,نوید جان,ہارون خان اور مفتی اکبر علی نے کہا موجودہ حکومت جمہوریت کے نام پر بدنما داغ ہے جنہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مشتاق احمد خان کو گذشتہ روز اورکزئی میں اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق بھی جلسہ کرنے سے روک دیا انہوں نے کہا کہ خود پی ٹی آئی کی قیادت اور وزیراعظم,وزیر اعلی مختلف قبائیلی علاقوں میں جلسوں سے خطاب کرتے نظر آتے ہیں مگر دوسری جماعتوں پر پابندی لگاتے ہیں یہ قبائیلی علاقوں میں پری پول دھاندلی ہے انہوں نے کہا کہ اس قسم کی پابندیاں ھمارا راستہ نہیں روک سکتی آئندہ حکومت کے ہر غیر جمہوری اقدام کا سخت جواب دیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -