انتخابات میں کامیابی پر نومنتخب صدر عبدالطیف آفریدی اوران کی کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں‘ ملگری وکیلان

انتخابات میں کامیابی پر نومنتخب صدر عبدالطیف آفریدی اوران کی کابینہ کو ...

  

مردان (بیورورپورٹ) ملگری وکیلان نے پشاورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامیابی پر نومنتخب صدر عبدالطیف آفریدی اوران کی کابینہ کو مبارک بادیتے ہوئے کہاہے کہ نومنتخب صدر باچاخان کے فلسفے کو آگے بڑھائیں گے یہاں ملگری وکیلان کا اجلاس صدر شکیل زادہ خان ایڈووکیٹ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں دیگر عہدیداروں کے علاوہ انفارمیشن سیکرٹری اشفاق احمد طورو نے بھی شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر شکیل زادہ خان ایڈووکیٹ نے کہاکہ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں ملگری وکیلان خیبرپختون خوا اوراس کے اتحادی وکلاء فورم کی کامیابی کو حق اورصداقت کی جیت قراردیا اورکہاکہ پشاور ہائی کورٹ بار کے صدر عبدالطیف آفریدی سینئر ترین قانون دان ہیں جو وکلاء کے مسائل سے بخوبی اگاہ ہیں انہوں نے کہاکہ ان کی قیادت میں وکلاء کے مسائل حل ہوں گے انہوں نے نومنتخب کابینہ کو مبارک باددی اوراپنی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -