ایم ٹی آئی کے نفاذ کے بعدعوام کیلئے سرکاری ہسپتال میں صحت کی سہولیات کوبندکرنے کااعلامیہ جاری

  ایم ٹی آئی کے نفاذ کے بعدعوام کیلئے سرکاری ہسپتال میں صحت کی سہولیات ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٍٍڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ)ایم ٹی آئی کے نفاذ کے بعدعوام کے لیے سرکاری ہسپتال میں صحت کی سہولیات کوبندکرنے کااعلامیہ جاری‘اوپی ڈی پرچی،پرائیویٹ رومز،پرائیویٹ اے سی رومز،ایم آرآئی فیس،چھوٹاآپریشن،میجرآپریشن کی فیسوں میں اضافہ کردیاگیا‘عوامی حلقوں کافیسوں میں اضافے کوفوری واپس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی خیبرپختونخواحکومت کی طرف سے ایم ٹی آئی کے نفاذ کے بعدڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرٹیچنگ ہسپتال میں مریضوں کوپہلے سے دی جانے والی سہولیات کی مدمیں فیسوں میں اضافہ کردیاگیاہے جن میں دس روپے کی اوپی ڈی فیس بیس روپے،دوسوروپے پرائیویٹ روم کے لیے اب چارسوروپے،چارسوروپے والااے سی پرائیویٹ روم چھ سو روپے،35سوروپے ایم آرآئی فیس،دوسوروپے والاچھوٹاآپریشن اب ایک ہزارروپے،دوسوبیس والا میجرآپریشن اب تین ہزارروپے میں ہوگاجس میں آٹھ آئٹمز کو شامل کیاگیاہے۔ ذرائع کے مطابق اب زبانی طورپر بھی صحت کی بعض سہولیات جن کاتحریری حکم نامے میں ذکر نہیں ان کے لیے بھی فیسیں زائد لی جارہی ہیں۔ عوامی حلقوں نے ارباب اختیارسے اضافی فیسوں کی فوری واپسی کا مطالبہ کیاہے۔