حکومت بلدیاتی نظام کو بیوو کریسی کے ماتحت بنانا چاہتے ہیں: اعزاز ملک افکاری
جندول (نمائندہ پاکستان) جندول امیر جماعت اسلامی ضلع دیر پائین اعزاز الملک افکاری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بلدیاتی نظام میں ضلعی سیٹ اپ ختم کر کے نظام کو بیوروکریسی کے تابع بنانا چاہتے ہیں۔ضلعی کونسلر مولانامحمد عمران الجندولی کے فنڈ سے ہسپتال ثمرباغ کے ایمرجنسی یونٹ، ایڈمنسٹریشن بلاک، گائنی یونٹ،میڈیکل یونٹ اور سرجیکل بلاک کیلئے پچیس لاکھ کی لاگت سے منظوری شدہ سولر بجلی سسٹم کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیگی اور میرٹ کے مطابق امیدواران کو ٹکٹ جاری کرینگے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح ٹکٹ کے تقسیم پر باہمی اختلافات کا شکار نہیں بنے گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر ضلعی کونسل مولانا محمد عمران الجندولی نے کہا کہ میں چیلنج کیساتھ کہتا ہوں کہ علاقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے زیادہ فنڈ اپنے حلقہ انتخاب میں خرچ کیا انہوں نے کہا کہ صرف ہسپتال ثمرباغ میں مختلف کاموں پر پینتیس لاکھ خرچ کئے ہیں انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام ختم ہونے کے بعد ترقیاتی کاموں کا فہرست میڈیاں کے سامنے رکھوں گا۔