بھارت، اڑیسہ میں طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 16ایک کروڑ متاثر

  بھارت، اڑیسہ میں طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 16ایک کروڑ متاثر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اڑیسہ (آئی این پی)  بھارتی ریاست  اڑیسہ میں فانی طوفان سے ہلاکتو ں کی تعداد 16  تک پہنچ گئی، ایک کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے۔تقریبا 10 ہزار گاوں اور 52 شہری علاقوں میں امداد رسانی اور آبادکاری کے کام شروع کردیئے گئے ہیں۔ اس طوفان سے تقریبا ایک کروڑ افراد متاثر ہوئے ہیں۔خیال رہے کہ فانی طوفان جمعہ کو ساحلی علاقہ سے ٹکرایا تھا۔ یہ طوفان سب سے طاقتور مانا جاتا ہے۔ یہ گزشتہ 43 سالوں میں پہلی مرتبہ اڑیسہ پہنچنے والا پہلا اور گزشتہ 150 سالوں میں آئے تین سب سے طاقتور طوفانوں سے میں ایک طوفان ہے۔ اس سے پہلے 1999 میں سپر سائیکلون آیا تھا، جس کی وجہ سے دس ہزار افراد کی موت ہوگئی تھی۔افسران کے مطابق 240 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہواوں کی وجہ سے جمعہ کو پوری میں تیز بار ش اور آندھی آئی تھی۔ طوفان کمزور پڑنے اور مغربی بنگال پہنچنے سے پہلے اس کی زد میں آئے قصبوں اور گاووں میں بہت سے گھروں کی چھتیں اڑ گئیں اور کئی مکانات پوری طرح سے نیست و نابود ہوگئے۔

مزید :

عالمی منظر -