چین روس مشترکہ بحری مشقیں اختتام پذیر

چین روس مشترکہ بحری مشقیں اختتام پذیر

  

کنگ ڈاؤ(آئی این پی/شِنہوا)چین روس مشترکہ بحری مشقیں 2019 اختتام پذیر ہوگئیں،مشقیں چار مئی تک جاری رہیں جن میں سمندری دفاع پر توجہ مرکوز کی گئی۔پہلے دو روز تک بندرگاہی ساحل پر مشقیں ہوئیں جن میں گیمز اورتبادلے،جنگی بحری جہازوں کے کھلے پن، ثقافتی اور کھیلوں کے پروگرام بھی شامل تھے۔یکم مئی کو سمندر میں بحری مشقیں کی گئیں،جن میں دوآبدوزوں،13بحری جہازوں اور ہوائی جہازوں نے حصہ لیا۔دونوں ممالک کی بحریہ تین فارمیشنز میں مشترکہ طور پر کردار ادا کرتی رہیں۔ان میں سے دو سرخ طرف اورایک نیلی طرف شامل تھی،تقریباً دس موضوعات پرمشقوں میں حصہ لیا گیا،جن میں آبدوزوں کا مشترکہ ریسکیو مشن،آبدوزوں کے خلاف مشترکہ کاروائی اور مشترکہ فضائی دفاع شامل تھے۔

مزید :

عالمی منظر -