چائنا میڈیا گروپ کے فایؤ جی پلس اور فور کے پلس مصنوعی انٹیلی جنس میڈیا لیب کا آغاز کر دیا گیا

چائنا میڈیا گروپ کے فایؤ جی پلس اور فور کے پلس مصنوعی انٹیلی جنس میڈیا لیب ...

  

بیجنگ (آئی این پی) چائنا میڈیا گروپ کے فایؤ جی پلس فور کے پلس مصنوعی انٹیلی جنس میڈیا لیب کاباقاعد ہ افتتاح کر دیا گیا۔نقاب کشائی کے موقع پرچینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے تشہیری ڈپارٹمنٹ کے نائب سربراہ، چائنا میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر جنرل سن ہائی شیونگ نے خطاب کرتے ہوتے کہا کہ عالمی معیار کی نئی میڈیا بنانے کے ہدف کے تحت چائنا میڈیا گروپ جدید ٹیکنالوجی کواہمیت دیتے ہوئے فایؤ جی پلس فور کے پلس مصنوعی انٹیلی جنس پر مبنی نئے اسٹریٹجک ڈھانچے کو اپنی ترقی کا نیا ایجن بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق انہوں نے کہا رواں سال دواجلاسوں اوردی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق دوسرے عالمی تعاون فورم سمیت مختلف مواقع پر فایؤ جی پلس فور کے اور فاؤ جی پلس وی آرکے ذریعے پروگرامزنشر کئے گئے ہیں جس کو لوگوں نے بے حدپسند کیا ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے چائنا میڈیا گروپ نے فاؤ جی پلس فور کے پلس مصنوعی انٹیلی جنس کے میڈیالیب اور اس کی بنیاد پرپھو دوں گ تیس سالوں کی ترقی نامی فور کے کی ڈاکومنٹری فلم بنانے کا فیصلہ کیا جس کے تحت جدیدمیڈیا ٹیکیالوجی کے ذریعے چین کی کھلے پن اور اصلاحات کی پالیسی کے تحت شہر شنگھائی کے ضلع پھو دوں گ کی ترقی کی کہانیوں کوجیتے جاگتے اندازمیں دکھایا جائے گا، جس سے زیادہ سے زیادہ لوگ چین کے کھلے پن اور اصلاحات کی تاریخ،حالات اورروشن مستقبل سمجھ سکیں گے۔

مزید :

عالمی منظر -