شامی باغیوں کے ٹھکانوں پر اسد حکومت اور روسی فضائیہ کے حملے

شامی باغیوں کے ٹھکانوں پر اسد حکومت اور روسی فضائیہ کے حملے

  

دمشق (آئی این پی) روسی اور شامی فورسز کی جانب سے باغیوں کے علاقوں پر مسلسل چھٹے دن بھی فضائی حملے کیے گئے۔ شامی اپوزیشن کے لندن میں قائم مبصر گروپ سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق ادلب اور شمالی صوبے حماہ میں ہوائی جہاز اور ہیلی کاپٹرز نے متعدد مقامات پر بم باری کی ہے۔ تقریبا ایک ہفتے سے جاری ان مسلح کارروائیوں میں ہلاک شدگان کی تعداد ستر بتائی جا رہی ہے۔ شامی صوبے ادلب میں تقریبا تین ملین افراد مقیم ہیں، ان میں سے نصف کے قریب افراد دیگر علاقوں کے پناہ گزین ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -