دنیا بھر میں پندرہ مئی سے چینی ثقافتی سیاحت کا ہفتہ منایا جائے گا
بیجنگ (آئی این پی) دو ہزار انیس چائنا سیاحتی ثقافت کا ہفتہ پندرہ مئی سے تیس جون تک دنیا بھر کے چونتیس چینی ثقافتی مراکز اور انیس بیرونی سیاحتی دفاتر کے زیراہتمام منعقد ہوگا۔
چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق موجودہ سرگرمی کا موضوع ہے،"خوبصورت چین"۔ اس سرگرمی کے دوران ثقافتی نمائشیں، سیمینارز،فورمز اور ثقافتی تبادلے سمیت دو سو ساٹھ سے زائد سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔