ایران پرمزید امریکی پابندیوں کاخطرہ، یورپی یونین کے تحفظات 

ایران پرمزید امریکی پابندیوں کاخطرہ، یورپی یونین کے تحفظات 

  

برسلز/تہران(آئی این پی) امریکی پانبدیوں کے خدشے پر یورپی ممالک نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تیل شعبے سے منسلک تجارتی استثنی میں توسیع نہ دینے پر افسوس ہے۔تفصیلات کے مطابق ایران میں 70 کی دہائی میں آنے والے اسلامی انقلاب کے بعد سے امریکا اور ایران میں کشیدگی جاری جس میں وقتا فوقتا مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے، سنہ عالمی طاقتوں کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے سے امریکی انخلا اور ایران پر دوبارہ پابندیوں نے دونوں ممالک کے درمیان نئی جنگ چھیڑ دی ہے۔غیر ملکی میڈیا  نے کہا کہ یورپی یونین نے امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری پروگرام سے منسلک دو خصوصی استثنی میں توسیع نہ دینے پر تحفظات کا اظہار کردیا، یورپی یونین کے ممالک فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے کہا کہ ایران کے ساتھ تیل کے شعبے سے منسلک تجارتی استثنی میں توسیع نہ دیئے جانے پر افسوس اور امریکی فیصلے پر تحفظات ہیں۔یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ اور فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے برسلز میں ایک بیان میں ایران کے ایٹمی معاہدے کی حمایت کااعادہ کیا اور ایران کے ساتھ تیل کی تجارت کے معاملے پر استثنی نہ دینے کے امریکی فیصلے پر تشویش ظاہر کی۔

بیان میں کہاگیا کہ ہم ایران کے ساتھ قانونی تجارت کرنے کیلئے بہترین کوششیں کرنے پر مشترکہ جامع لائحہ عمل کے شرکا کی حیثیت سے روس اورچین سمیت تمام ملکوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -