فرانس، ییلو جیکٹ تحریک کے حامیوں کا احتجاج جاری

فرانس، ییلو جیکٹ تحریک کے حامیوں کا احتجاج جاری

  

پیرس (آئی این پی) فرانس میں ییلوجیکٹ تحریک کے حامیوں نے پچیسویں ہفتے بھی سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف مظاہرے کرتے ہوئے ایر پورٹ اور ہسپتالوں کے سامنے بھی احتجاج کیا۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق پیرس کی سڑکوں پر مظاہرہ کرنے والے لوگ سرمایہ دارانہ نظام اور صدر میکرون کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ پیرس کے علاوہ فرانس کے دیگر شہروں میں بھی ہزاروں لوگوں نے یلوجیکٹ مظاہرے میں حصہ لیا اور صدر میکرون کے استعفے کا مطالبہ دھرایا۔فرانس کی وزارت داخلہ کے اعداد وشمار کے مطابق ان احتجاجی مظاہروں کے آغاز سے اب تک تقریبا دس افراد ہلاک اور تین ہزار تین سو زخمی ہوچکے ہیں - واضح رہے کہ سترہ نومبر سے صدر میکرون کی پالیسیوں پر عوامی احتجاج کیا جا رہا ہے اور قابو پانے کے لیے فرانسیسی صدر کی جانب سے پندرہ جنوری سے دو ماہ پر مشتمل ملک گیر بحث کرانے کے اعلان کے باوجود احتجاج کا یہ سلسلہ بدستور جاری ہے اور لوگ صدر میکرون کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ فرانس میں حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے خلاف احتجاج اور پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں اب تک تقریبا دس افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔

فرانس میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شروع ہونے والا احتجاج اب سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاجی تحریک کی شکل اختیار کر چکا ہے جسے روکنے میں حکومت ناکام ہو گئی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -