لیبیا، لڑائی کے دوران 187افراد ہلاک، ایک ہزار سے زائد زخمی ہو گئے 

لیبیا، لڑائی کے دوران 187افراد ہلاک، ایک ہزار سے زائد زخمی ہو گئے 

  

طرابلس(آئی این پی) لیبیا میں  جنوبی طرابلس میں حالیہ لڑائی کے دوران ایک سو ستاسی افراد ہلاک او رایک ہزار سے زائد زخمی ہوگئے۔ وزارت صحت کے ترجمان طارق الہمشیری نے کہا کہ حکومت نے متعدد زخمیوں کو طبی امداد کیلئے تیونس،ترکی، اٹلی اور یوکرین منتقل کردیا ہے۔ یہ حملہ مشرقی لیبیا میں فوجی کمانڈر خلیفہ ہفتار نے کیا تھا جس کا مقصد طرابلس کا قبضہ حاصل کرنا تھا لڑائی مسلسل پانچ ہفتے سے جاری ہے۔

مزید :

عالمی منظر -