چین جنوبی چینی سمندر کی نگرانی کیلئے کمرشل سٹیلائٹ تعمیر کریگا

چین جنوبی چینی سمندر کی نگرانی کیلئے کمرشل سٹیلائٹ تعمیر کریگا

  

بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)چین ایک کمرشل سٹیلائٹ کی تعمیر کر رہا ہے جو جنوبی چینی سمندر کے ہر جہاز اور ساحل کی مانیٹرنگ کر سکے گی اس کا مقصد قومی خودمتخاری کا تحفظ اور چین کے صدر شی جن پھنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کو آگے بڑھائے گی۔ ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کے مطابق یہ مانیٹرنگ نیٹ ورک2021تک مکمل ہو گا جس کے ذریعے چین بحرہ ہند اور خلیج ملاکہ کے بعض حصوں کی بھی نگرانی کر سکے گا۔ اس سے چین کو سمندری حدود کی نشاندہی مذاکرات میں بھی فائدہ حاصل ہو گا۔تمام6آپٹیکل سٹیلائیٹس،2ہائیپر سپیکٹرل سٹیلائٹس اور دو ریڈار سٹیلائٹس ہر روز متنازعہ پانیوں اور دن میں کئی بار اہم علاقوں کی نگرانی کریں گئیں۔یہ ہینان سٹیلائٹ سسٹم کا حصہ ہے۔ چین جنوبی چینی سمندر کے گوشے گوشے کی نگرانی کرنا چاہتا ہے تاکہ اس متنازعہ علاقے میں وہ اپنی قومی خودمختاری کا تحفظ کر سکے۔

مزید :

عالمی منظر -