میکسیکو‘ پولیس اور مسلح شخص میں فائرنگ، 2 پولیس اہلکار ہلاک،6 زخمی

میکسیکو‘ پولیس اور مسلح شخص میں فائرنگ، 2 پولیس اہلکار ہلاک،6 زخمی

  

میکسیکو سٹی(آئی این پی/شِنہوا)میکسیکو کی مغربی ریاست ویراکروز میں پولیس اور مسلح شخص کے درمیان لڑائی میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔مقامی حکام کے مطابق ایک مسلح شخص نے ایک بار میں فائرنگ کی جس کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

۔پولیس جونہی بار میں داخل ہوئی مسلح شخص نے ایک مکان پر سے پولیس پر فائر کھول دیا تاہم پولیس کی فائرنگ سے مسلح شخص بھی مارا گیا۔پولیس نے ایک اور مشتبہ شخص کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے آتشین اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید :

عالمی منظر -