امریکہ نے بحرین اور امارات کو 6ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دیدی 

امریکہ نے بحرین اور امارات کو 6ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دیدی 

  

واشنگٹن(آئی این پی) دنیا میں اسلحے کی سب سے زیادہ تجارت کرنے  والے ملک امریکا نے متحدہ عرب امارات اور بحرین کو چھ ارب ڈالر کے اسلحہ کی فروخت کی منظوری دے دی،  امریکی وزیر دفاع نے کانگریس کو رپورٹ پیش میں  امید ظاہر کی  ہے کہ امارات امریکا سے پیٹریاٹ میزائل سسٹم کے دو ارب کے اضافی آلات بھی خرید کرے گا۔امریکی وزارت دفاع کے زیرانتظام سیکیورٹی تعاون ایجنسی کی طرف سے کانگریس کو بتایا گیا کہ وزارت خارجہ نے خلیجی ریاستوں متحدہ عرب امارات اور بحرین کو چھ ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔کانگریس کو بتایا گیا کہ دونوں خلیجی ملکوں کو مجموعی طور پر 5 ارب 90 کروڑ 58 لاکھ ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری دی گئی۔امریکا کی طرف سے خلیجی ملکوں کو دو ارب 47 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے پیٹریاٹ میزائل اور 70 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے ایف 16 جنگی طیارے اور دیگر اسلحہ فروخت کیا جائے گا۔توقع ہے کی متحدہ عرب امارات امریکا سے پیٹریاٹ میزائل سسٹم کے دوارب 70 کروڑ 30 لاکھ کے اضافی آلات بھی خرید کرے گا۔گذشتہ ماہ امریکا نے سعودی عرب کو دو ارب 40 کروڑ ڈالر مالیت کے تھاڈ میزائل فروخت کرنے کی منظوری دی تھی۔

مزید :

عالمی منظر -