’ماؤں کا دن‘ایکو اسٹار کی جانب سے بلاگرز سے ملاقات کا اہتمام

’ماؤں کا دن‘ایکو اسٹار کی جانب سے بلاگرز سے ملاقات کا اہتمام

  

لاہور(پ ر)پاکستان کے پریمیئر کنزیومر الیکٹرانکس برانڈ ایکو سٹار نے ایکو سٹار ڈسپلے سینٹر، پیکیجز مال لاہور میں ”ماؤں کا دن“ منانے کے لئے بلاگرز سے ملاقات کا اہتمام کیا۔ تمام بلاگرز کی مائیں اس موقع پر اعزازی مہمان تھیں۔ تقریب میں شرکت کرنے والی ماؤں اور لڑکیوں کے لئے مختلف فنی سرگرمیوں کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ مثال کے طور پر شو روم پر موجود مصنوعات کے اندر چھپائی گئی چھوٹی اشیاء کو تلاش کرنے کی سرگرمی کو Aura Craft کا تعاون حاصل تھا۔ بلاگرز سے ماؤں کے ساتھ ملاقات کا خیال ایک منفرد تصور ہے جو ایک آرام دہ اور دوستانہ ماحول فراہم کرتا ہے۔ اب تک کسی دوسرے برانڈ کی جانب سے اس طرح کا اقدام نہیں اٹھایا گیا۔ ایکو سٹار کے سینئر منیجر مارکیٹنگ سروسز شعیب یونس نے اس موقع پر کہا کہ پروفیشنلز کے طور پر ہم جانتے اور سمجھتے ہیں کہ اپنے والدین بالخصوص ماؤں کے لئے وقت نکالنا کتنا مشکل ہے۔ مائیں ہمارے لئے ہفتہ کے ساتھ دن 24 گھنٹے بغیر کسی اجرت کے کام کرتی ہیں۔ ماؤں کا دن ہماری زندگیوں میں ماؤں کے اہم کردار جس سے انکار نہیں کیا جا سکتا، پر زور دیتے ہوئے ان قابل قدر خواتین کو خصوصی درجہ دینے کا بہترین وقت ہے۔ 

ایکو اسٹار کی 32 انچ ایل ای ڈی ٹیلی ویژن سیشن میں شریک تمام مہمانوں کے مابین قرعہ اندازی کے ذریعے تحفہ میں دی گئی۔ اس کے علاوہ تمام ماؤں کو تحائف بھی دیئے گئے۔ تقریب کا اختتام چائے کے ساتھ ہوا۔

مزید :

کامرس -