مچھلی اور اس کی مصنوعات کی بر آمدات سے 46ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل 

مچھلی اور اس کی مصنوعات کی بر آمدات سے 46ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(یواین پی) مچھلی اور اس کی مصنوعات کی قومی برآمدات میں مارچ کے دوران 49.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2019ء کے دوران برآمدات سے 45.9 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا ہے جبکہ فروری 2019ء کے دوران برآمدات کا حجم 30.7 ملین ڈالر رہا تھا۔ اسی طرح فروری 2019ء کے مقابلے میں مارچ 2019ء کے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کی ملکی برآمدات میں 15.2 ملین ڈالر یعنی 49 فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تاجربرادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروارہے ہیں‘ فیصل آبادچیمبر
فیصل آباد (بیورورپورٹ) تاجر برادری کے مسائل کو حل کرنے کیلئے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے پلیٹ فارم سے مربوط کوششیں کی جا رہی ہیں جس کے نتیجے میں نہ صرف کاروباری لوگوں کے مسائل حل ہوں گے بلکہ چیمبر کی ممبر شپ کے ساتھ ساتھ ٹیکس دہندگان کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔ یہ بات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سینئر نائب صدر میاں تنویر احمد نے سیکنڈ ہینڈ موبائل ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران بتائی۔ اس موقع پر رانا محمد سکندر اعظم کے علاوہ مرزا محمد افضل مغل، محمد سعید اقبال اور شہباز گل بٹ بھی موجود تھے۔ میاں تنویر احمد نے کہا کہ فیصل آباد ملک کا تیسرا بڑا اہم صنعتی، تجارتی اور کاروباری شہر ہے۔ یہاں بڑی تعداد میں چھوٹے صنعتی اور کاروباری ادارے موجود ہیں مگر وہ اپنی لا علمی کی وجہ سے اب تک چیمبر کے ممبر نہیں بن سکے اور اسی وجہ سے ان کے مسائل بھی حل نہیں ہو رہے۔ میاں تنویر احمد نے انہیں چیمبر کی ممبر شپ لینے کی تلقین کی تاکہ اُن کے جائز مسائل کو اعلیٰ سطح پر اٹھایا جا سکے۔ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی قائمہ کمیٹی برائے لائزن ود ٹریڈ ایسوسی ایشن کے چیئرمین رانا محمد سکندر اعظم نے کہا کہ فیصل آباد ملک کا اہم ترین صنعتی، تجارتی اور کاروباری مرکز ہے مگر ابھی تک یہاں کے لوگوں میں خود کو منظم کر کے اپنے مسائل کے حل کیلئے مربوط کوششیں کرنے کا رجحان فروغ نہیں پا سکا۔ انہوں نے بتایا کہ 80لاکھ آبادی کے اس ضلع میں صرف 7ہزار لوگ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے ممبر ہیں جن کو مختلف ٹریڈ کے حوالے سے سو سیکٹرز میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی اہمیت کے پیش نظر حکومتی ادارے پالیسی سازی سے فیصل آباد چیمبر سے مشاورت کرتے ہیں جن میں متعلقہ کاروباری افراد کے مفادات کا تحفظ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ انہوں نے سیکنڈ ہینڈ موبائل ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے کہا کہ وہ اپنے جائز مسائل کی واضح نشاندہی کے علاوہ ان کے حل کیلئے مثبت اور قابل عمل تجاویز بھی پیش کریں تاکہ ان کے کاروبار کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ سیکنڈ ہینڈ موبائل ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی محمد شہزاد نے بتایا کہ وہ دوسرے ملکوں سے استعمال شدہ موبائل درآمد کرتے ہیں مگر انہیں ان پر نئے موبائل کے حساب سے ڈیوٹی دینا پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو اعلیٰ حکومتی ذمہ داروں کے نوٹس میں لانے کیلئے انہیں فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی مدد درکار ہے۔
اور وہ اس سلسلہ میں چیمبر کی رکنیت لینے کو بھی تیار ہیں۔

مزید :

کامرس -