شامی حکومت کا کاشتکاروں سے گندم کی خریداری پر 5.7 فیصد اضافی نرخ ادا کرنے کا فیصلہ

شامی حکومت کا کاشتکاروں سے گندم کی خریداری پر 5.7 فیصد اضافی نرخ ادا کرنے کا ...

  

دمشق(اے پی پی) شام کی حکومت گندم کے ملکی کاشتکاروں کو جنس کی خریداری پر 2018 ء کی نسبت 5.7 فیصد اضافی نرخ ادا کرے گی۔ حکومت کے حمایتی ذرائع ابلاغ کے مطابق رواں سیزن کے دوران ملک میں گندم کی محدود پیداوار کے باوجود حکومت نے کاشتکاروں سے اس کی خریدار کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے انھیں 1 لاکھ 85 ہزار شامی پاؤنڈ (359.22 ڈالر) فی ٹن ادا کرے گی

جو کہ 2018 ء کے مقابلے میں 5.7 فیصد زیادہ ہے۔اس حوالے سے وفاقی کابینہ نے 400 ارب شامی پاؤنڈز (776.70 ملین ڈالر) مختص کرنے کی پہلے ہی منظوری دے چکی ہے۔

مزید :

کامرس -