رمضان پیکج متاثرہونے کا خدشہ‘ فلور ملز ایسوسی ایشن کا اجلاس طلب

رمضان پیکج متاثرہونے کا خدشہ‘ فلور ملز ایسوسی ایشن کا اجلاس طلب

  

لاہور(پ ر) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن (پنجاب) کے چیئرمین حبیب الرحمن خان لغاری نے (آج) لاہور میں ایگزیکٹو باڈی کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے فلور ملز مالکان کی گندم کی گاڑیوں کی پکڑ دھکڑسے رمضان پیکج متاثر ہوگا آٹے کے بحران کا خدشہ بھی پیدا ہوگیا ہے، پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حبیب الرحمن خان لغاری نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ اور گجرات سے راولپنڈی جانے والے فلور ملز مالکان کی گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ شروع کر دی ہے جس سراسر غلط اقدام ہے کیونکہ فلور ملز مالکان کی گاڑیوں کے ہمراہ لائسنس موجود ہوتا ہے جس کی موجودگی میں کسی بھی گاڑی کو پکڑنا صریحاً غیر قانونی اقدام ہے، جب فلور ملز پر گندم نہیں پہنچ پائے گی تو اس سے رمضان پیکج متاثرہوگا اور آٹے کا بحران پیدا ہو سکتا ہے، اس کے علاوہ اجلاس میں لاہور، راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں گند م کی قیمتوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی جائے گی۔

مزید :

کامرس -