مصنوعی زیورات کی برآمدات میں 24.2 فیصد کمی ریکارڈ

مصنوعی زیورات کی برآمدات میں 24.2 فیصد کمی ریکارڈ

  

اسلام آباد(یواین پی) مصنوعی زیورات کی ملکی برآمدات میں رواں مالی سال (2018-19 ء) کے پہلے نو ماہ میں (جولائی تا مارچ) 24.2 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا مارچ 3.8 ملین ڈالر کے مصنوعی زیورات برآمد کئے گئے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں اسی عرصے کے دوران مصنوعی زیورات کی برآمدات کا حجم 5.05 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران مصنوعی زیورات کی قومی برآمدات میں 1.25 ملین ڈالر سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید :

کامرس -