بھارت‘چینی کی پیداوار 33 ملین ٹن رہنے کی توقع

بھارت‘چینی کی پیداوار 33 ملین ٹن رہنے کی توقع

  

ممبئی(یواین پی)بھارتی ماہرین نے کہا ہے کہ رواں سیزن (2018-19 ء)کے دوران بھارت کی چینی کی پیداوار بڑھ کر 33 ملین ٹن رہنے کی توقع ہے تاہم اضافی پیداوار کے باعث سٹاک بڑھنے سے ملکی مارکیٹ میں

چینی کے نرخوں میں بھی تیزی آئے گی۔ انڈین شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری جائزہ رپورٹ کے مطابق اکتوبر سے شروع ہونے والے مارکیٹنگ سیزن سے اپریل تک (سات ماہ) چینی کی ملکی پیداوار 32.1 ملین ٹن سے زیادہ ہوچکی ہے جو مزید بڑھ کر 33 ملین ٹن سے زیادہ ہوسکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چینی کی پیداوار میں اضافے سے ملکی سٹاک بھی بڑھے کا جس سے مقامی مارکیٹ میں اس کے نرخ یقینی طور پر کم ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ چینی کی پیداوار اور سٹاک میں اضافے کے باعث حکومت کو اس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں فروخت کے لیے خصوصی اقدامات اور رعایتی پیکج دینے پڑیں گے۔

مزید :

کامرس -