آبی ذخائر 

آبی ذخائر 

  

لاہور (این این آئی) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہاؤ کی صورتحال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 38400کیوسک اور اخرج 65000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد36400 کیوسک اور اخراج 36400 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد 44700 کیوسک اور اخراج40000کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد22500 کیوسک اور اخراج 4000کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔جناح بیراج میں آمد 104700 کیوسک اور اخراج 98700 کیوسک،چشمہ میں آمد98700کیوسک اوراخراج 95000کیوسک، تونسہ میں آمد88000 کیوسک اور اخراج76700 کیوسک، پنجند بیراج میں آمد8900 کیوسک اور اخراج  صفر کیوسک،گدو میں آمد 59100 کیوسک اور اخراج 59100 کیوسک، سکھر میں آمد57100 کیوسک اور اخراج23100 کیوسک اور کوٹری بیراج میں آمد 22100 کیوسک اور اخراج  صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1425.54 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.650 ملین ایکڑ فٹ۔ منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی  موجودہ سطح 1167.35 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.539 ملین ایکڑ فٹ۔ چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 642.90 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ  0.076 ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل  اتوار کی صبح 6 بجے کی ہے۔

مزید :

کامرس -