چین سے آزادانہ تجارتی معاہدہ، استفادہ کیلئے کوئی تیاری نہیں کی گئی، آئی پی ایف سی ٹی 

چین سے آزادانہ تجارتی معاہدہ، استفادہ کیلئے کوئی تیاری نہیں کی گئی، آئی پی ...

  

لاہور(یواین پی)ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ مقامی صنعتوں کو فروغ دئیے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا،پیداواری لاگت میں اضافے اور ٹیکسوں کی بھر مار کی وجہ سے ہماری مصنوعات عالمی منڈیوں میں مقابلے کی دوڑ سے ہی باہر ہیں،چین سے آزادانہ تجارتی معاہدے کے حوالے سے طے پانے والے سیف گارڈز کو سامنے لایا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خانیوال چیمبرآف کامرس کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خواجہ حبیب الرحمان نے کہا کہ چین سے معاہدہ تو طے پا گیا ہے لیکن اس سے بھرپور استفادہ کرنے کیلئے پیشگی کوئی تیاری نہیں۔ اگر ہمیں چین کی اربوں ڈالر کی مارکیٹ پر گرفت کرنی ہے تو ہمیں اپنی استعدد میں اضافہ کرنا ہوگا۔حکومت پیداواری لاگت میں مزید کمی کیلئے اقدامات کرے اور خصوصاًمینو فیکچرررز کو ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی تیاری میں مراعات دی جائیں۔۔خواجہ حبیب الرحمان نے کہا کہ پا کستان اور چین کے درمیان جس طرح بڑے پیمانے پر تجارتی تعلقات کو فروغ دیا جارہاہے اس سے امید ہے کہ پاکستان کی صنعت کو سہارا ملے گا اور روز گار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ ہمیں چین کی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا چاہیے تاکہ ہم خود اپنی صنعتیں لگا سکیں۔ 

مزید :

کامرس -