آمدن میں کمی‘مہنگائی میں اضافہ ہورہاہے‘ ن بھٹہ خشت ایسوسی ایشن

آمدن میں کمی‘مہنگائی میں اضافہ ہورہاہے‘ ن بھٹہ خشت ایسوسی ایشن

  

فیصل آباد(آن لائن)حکومت رمضان المبارک میں مہنگائی کے سیلاب کو روکنے کیلئے ای سی سی کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کو یکسر مسترد کر دے، قیمتوں میں اضافے سے 18سے 30ہزار روپے ماہانہ آمدنی والے طبقے کیلئے حساس اشاریوں میں کئی گنا اضافہ ہو جائے گا،پاکستان خطے میں واحد ملک ہے جہاں لوگوں کی آمدنی میں کمی اور مہنگائی کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔اپنے ایک مشترکہ بیان میں ضلعی صدر انجمن مالکان بھٹہ خشت ایسوسی ایشن چوہدری عبدالرزاق باجوہ،چیئر مین چوہدری اشرف گجر،حاجی الطاف،سینئر نائب صدر میاں فرمان،ضلعی جنرل سیکر ٹری حاجی غلام مصطفی،رانا صدیق بلو، حاجی اسلام،رانا آصف صادق، میاں زین العابدین، اسلم چدھڑ،میاں یوسف و دیگر نے کہا کہ رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر حکومت کو اوگرا کی سمری کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوانے کی بجائے مسترد کر دینا چاہیے تھا۔

مزید :

کامرس -