رواں و آئندہ سال سونے کے اوسط عالمی نرخوں میں اضافے کا امکان

رواں و آئندہ سال سونے کے اوسط عالمی نرخوں میں اضافے کا امکان

  

لندن (اے پی پی) ماہرین نے کہا ہے کہ رواں اور آئندہ سال (2019 ء اور 2020 ء) کے دوران سونے کے اوسط عالمی نرخوں میں اضافے کا امکان ہے جس کی وجہ سست عالمی اقتصادی شرح نمو، امریکی انتظامیہ کی جانب سے قرضوں پر سود کی شرح میں اضافے میں تاخیر اور ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی جیسی صورتحال ہے۔رائٹرز کی جانب سے جاری سروے جائزہ رپورٹ کے مطابق سست عالمی اقتصادی شرح نمو اور ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی کے باعث رواں اور آئندہ سال عالمی مارکیٹ میں سونے کے اوسط نرخ بڑھ کر بالترتیب 1322 اور 1369 ڈالر فی اونس رہنے کا امکان ہے۔

، اس کے علاوہ امریکی انتظامیہ کی جانب سے قرضوں پر سود کی شرح میں اضافے میں تاخیر کی پالیسی بھی قیمتی دھات کی قیمتوں کے اضافے میں اہم کردار ادا کرے گی۔تین ماہ قبل رائٹرز کے کرائے گئے جائزہ سروے میں ماہرین نے رواں اور آئندہ سال سونے کے نرخ بالترتیب 1305 اور 1350 ڈالر فی اونس رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔

مزید :

کامرس -