امریکہ سے اختلافات میں کمی، افغانستان سے مکمل فوجی انخلاء کے مطالبہ پر پیش رفت ہوئی، طالبان کاعندیہ 

امریکہ سے اختلافات میں کمی، افغانستان سے مکمل فوجی انخلاء کے مطالبہ پر پیش ...

  

کابل(این این آئی) قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ان دنوں امن مذاکرات کا چھٹا دور جاری ہے۔افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کے مطابق افغانستان سے مغربی دفاعی اتحاد نیٹو اور امریکی افواج کے انخلا کے حوالے سے دونوں فریقین نے نئی تجاویز پیش کی ہیں۔ شاہین نے اپنے ایک آڈیو پیغام میں اس پیش رفت کی اطلاع دی۔ ان کے ایک آڈیو پیغام میں کہا گیا ہے افغانستان سے غیر ملکی افواج کے مکمل انخلا کے حوالے سے خصوصی امریکی نمائندے کیساتھ جاری مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے اور اختلافات بھی دور ہو رہے ہیں۔ شاہین کے بقول تجاویز موجود ہیں تاہم کسی حتمی نتیجے تک پہنچنے کے لیے مزید بات چیت درکار ہے۔

افغان طالبان

مزید :

صفحہ اول -