ملک کو کیسے چلانا ہے فیصلہ علماء پر نہیں چھوڑ سکتے، 5رکنی کمیتی 10برس اسلامی کیلنڈر بنائینگے: فواد چوہدری، 100سالہ شیڈول بھی بنا سکتے ہیں: مفتی منیب

ملک کو کیسے چلانا ہے فیصلہ علماء پر نہیں چھوڑ سکتے، 5رکنی کمیتی 10برس اسلامی ...

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک کو کیسے چلانا ہے اس کا کا فیصلہ علماء پر نہیں چھوڑا جاسکتا اب آگے کا سفر مولویوں کا نہیں بلکہ نوجوانوں کا ہے  ان خیالات کا اظہار فواد چوہدری نے  اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر کیا انہوں نے مولانا فضل  الرحمان کی طرف اشار کرتے ہوئے   کہا اگر مولویوں کی نظرسے دیکھا جائے تو پھر پاکستان کا قیام ہی عمل میں نہ آتا کیونکہ تمام بڑے علماء تو پاکستان کے قیام کے مخالف تھے اور وہ علماء قائد اعظم محمد علی جناح کو کافر اعظم کہتے تھے انہوں نے کہا کہ اب آگے کا سفر مولویوں کا نہیں بلکہ نوجوانوں کا ہے ٹیکنالوجی ہی پاکستان کو آگے لے جاسکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ   حکومت نے چاند کی رویت پر ہر سال پیدا ہونے والا تنازع ختم کرنے کیلئے کمیٹی قائم کردی، ماہرین دس سال کیلئے اسلامی تاریخ کا کیلنڈر جاری کریں گے۔ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کہتے ہیں کہ کمیٹی کے قیام سے چاند کی رویت پر ہر سال پیدا ہونے والا تنازع ختم کرنے میں مدد ملے گی. وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کے مطابق کمیٹی آئندہ دس سال کیلئے اسلامی تاریخ کا کیلنڈر جاری کرے گی۔واضح رہے کہ رمضان المبارک اور عید کے موقع پر چاند ہونے یا نہ ہونے سے متعلق ہر سال اختلاف سامنے آتا ہے، خیبر پختونخوا سمیت ملک کے  مختلف علاقوں میں مرکزی رویت حلال کمیٹی کے اعلان کے باوجود مختلف دنوں میں عید منا لی جاتی ہے، وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اس مسئلے کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہے اور ان کا ماننا ہے کہ اس مسئلے کو سائنسی انداز میں حل کرنے سے دیرینہ مسئلے پر قابو پایا جا سکے گا۔دوسری طرف  چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے اسلامی کلینڈر بنانے سے متعلق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے بیان کو آڑے ہاتھوں  لیا۔ کراچی میں رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری نظام سے لاعلم ہیں، انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ اجلاس محکمہ موسمیات میں ہوتا ہے، کبھی بھی ایسا نہیں ہوتا کہ کھلے آسمان میں چاند نظر نہ آتا ہو۔انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری نے کلینڈر بنانے کی بات کی ہے، اگر اعلان کردیں تو انہیں ملک بھر سے ماہرین 100 سال کا کیلنڈر بھی بنا دیں گے اور ان کے لیے جلسہ عام کا بھی انتظام ہوجائے گا کہ وہ اپنا شوق تقریر پورا  کرلیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی تھی کہ دین کے معاملات پر جو متعلقہ وزیر ہیں، وہ بات کریں، ہر وزیر دین کی حساسیت کو نہیں سمجھتالہٰذا انہیں دینی معاملات پر تبصرہ کرنے کا فری لائسنس نہیں ملنا چاہیے۔مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ فواد چوہدری پاکستان کی تاریخ کو مسخ نہ کریں، جب علماء قیام پاکستان کی حمایت کر رہے تھے تو ان وزراء کا وجود بھی نہیں تھا،تمام مکاتب فکر کے علماء نے قیام پاکستان کی حمایت کی تھی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نظام سے لاعلم ہیں ان کو معلوم ہونا چاہئے کہ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات مین ہوتا ہے کبھی بھی ایسا نہیں ہوتا کہ کھلے آسمان میں چاند نظر نہ آتا ہو فواد چوہدری چاہیں تو انہیں سو سال کا کلینڈر بھی بنا دیں گے وہ جلسہ بھی کر لیں، دینی معاملات میں باتوں سے پرہیز کرنا چاہئے، فواد چوہدری پاکستان کی تاریخ کو مسخ نہ کریں وزیراعظم عمران خان وزراء کو ہدایت جاری کریں کہ وہ تاریخ کو مسخ نہ کریں اور وزراء کو تاریخ پاکستان کا مطالعہ کروائیں 

فواد چوہدری

مزید :

صفحہ اول -