خیبر، ہنگو،باجوڑ،مہمنداور چارسدہ میں آج پہلا روزہ،مفتی پوپلزئی کا اعلان

خیبر، ہنگو،باجوڑ،مہمنداور چارسدہ میں آج پہلا روزہ،مفتی پوپلزئی کا اعلان

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسجد قاسم خان کے خطیب مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے کل پہلے روزے کا اعلان کر دیا۔ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے مطابق چاند کی 22 مصدقہ شہادتیں موصول ہوئی ہیں جس کے بعد کل بروز پیر پہلا روزہ ہوگا۔مسجد قاسم علی خان کے اعلان کے بعد خیبر اور ہنگومیں آج پہلا روزہ ہو گا،اس سلسلے میں ضلع بھر کی مساجد سے اعلانات کیے گئے۔ ہنگو میں کی اڈہ مسجد کے مولوی جنت خان کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں کہا گیا کہ اورکزئی سے 4 اور ہنگو سے ایک شہادت موصول ہوئی ہے جس کے ہنگو میں پیر 6 مئی کو پہلا روزہ ہوگا۔باجوڑ کے علاقے ناوگئی کی مقامی مسجد کے پیش امام مفتی سید نور شاہ نے بھی 6 مئی کو پہلا روزہ رکھنے کا اعلان کیا جب کہ چارسدہ اور مہمند کی مساجد سے بھی کل روزہ رکھنے کے اعلانات کیے گئے۔

پہلا روزہ

مزید :

صفحہ اول -